باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار پانچ دن سے غداری کا راگ الاپا جارہا ہے،غداری کے مقدمے،غداری کے الزامات ،پھران کا دفاع کیا جا رہا ہے،
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حقائق سے عوام کو آگاہ رکھنا اپوزیشن کا کام ہے، صبح دوپہر غداری کے الزامات لگائے جارہے ہیں اور ان کا دفاع کیا جارہا ہے،کل درج کیے گئےغداری کے پرچے میں وزیراعظم آزاد کشمیرکا نام بھی ہے،سیکشن 196 کہتا ہےغداری کے پرچے سرکاری اجازت کے بغیرنہیں ہوسکتے،کہتے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر کا نام انہوں نے درج نہیں کرایا،عوام کو اپوزیشن حقائق سے آگاہ رکھے گی،
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یہ کرائے کے ترجمان ہیں،حکومتی ترجمان تو اپنی ساکھ بچا رہے ہیں، حکومتی ترجمانوں کےدرمیان جھوٹ کا مقابلہ جاری ہے، وزیراعظم نے بشیرمیمن سے کہا خواجہ آصف کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنایا جائے،بشیر میمن نے بہت سارے انکشافات کیے جوان کے انٹرویوکا حصہ ہیں، موجودہ وزیراعظم فاشسٹ ہیں،غداری کا مقدمہ تو اس وزیراعظم کے خلاف درج ہونا چاہیے،بدر بشیر کی درخواست پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا، وزیرعظم نے شہباز فیملی کےخلاف آرٹیکل 6 کے مقدمے کا کہا، مدینہ کی ریاست ہوتی تو وزیراعظم کیخلاف مقدمہ درج ہو چکا ہوتا،ریاست مدینہ ہوتی تو وزیراعظم اس انکشاف پر استعفا دے چکے ہوتے،
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے
مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں
مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا
غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی
غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل
ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جس کارکن سے نواز شریف کیخلاف مقدمہ کرایا اسے لاپتا کرا دیا ہے ،پریس کانفرنس کرائی جا رہی ہے کہ کارکن بدررشید سے تعلق نہیں ہے،نیب نیازی گٹھ جوڑ میں میں ڈی جی نیب کو استعمال کیا گیا،بشیر میمن کوسیکیورٹی فراہم کرانی چاہیے،خاتون اول کی تصویر لیک ہونے پر دہشتگردی کا کیس بنانے کو کہا گیا،ریاست اور اختیارات کے ناجائز استعمال پرکیس ہونا چاہیے،بشیر میمن نے کہا ٹی وی پر تصویر چلنے سے کیس نہیں بنتا،بشیرمیمن کوکہا گیا شریف خاندان پرکیس بناؤ،گھبرانے کا وقت شروع اور گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے،بشیر میمن نے انکشاف کیا عمران خان نے اختیارات کا غلط استعمال کیا،بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،عمران خان چھپ کر پی ایم ہاوس میں رہتے ہیں ،غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد کہتے ہیں پتا نہیں کیسے ہوا،بشیر میمن کے انکشاف پر وزیراعظم عمران خان استعفا دیں
ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی