بنیادی شرح سود 22 فیصد پر برقرار

آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی
state bank

کراچی: دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر پھر سستا ہو گیا۔

باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 283 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 283روپے 78 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔
https://x.com/StateBank_Pak/status/1734533623204999661?s=20
آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو نے کے بعد 283 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 3 پیسےمہنگا ہونے کےبعد 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
https://x.com/StateBank_Pak/status/1734542057493180865?s=20
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا، مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں اندازہ لگایا کہ مالی سال 24 کی دوسری ششماہی میں افراط زر میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

تجریہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح کے پیش نظر پالیسی ریٹ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، تاہم بعض ماہرین کو توقع ہے کہ شرح سود میں ایک فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔

اس وقت بنیادی شرح سود 22 فیصد ہے، اس سے قبل 30 اکتوبر کو پالیسی بیان میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Comments are closed.