انجینئر امیر مقام کا بٹگرام چیئر لفٹ واقعے میں رضاکاروں کو اپنی ذاتی جیب سے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان، چیف آف آرمی اسٹاف سمیت صوبائی ومرکزی حکومتوں سے ان کیلئے قومی اعزاز دلانے کا بھی مطالبہ کیا، انجینئرامیرمقام نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کی ریسکیو آپریشن میں خصوصی دلچسپی لینے اور خود نگرانی کرنے پر شکریہ ادا کیااور پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا، انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتےہیں کہ مشکل ترین اور صبر آزما ریسکیو آپریشن جس پیشہ ورانہ مہارت اور تحمل سے ممکن ہوا وہ ایک قابل فخر مثال ہے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ چونکہ میں ملک سے باہر ہوں اگر پاکستان میں ہوتا تو بٹگرام ضرور جاتا، تمام 8 افرادکی بحفاظت ریسکیو آپریشن کی کامیابی پر قوم اور متاثرہ خاندانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں زلزلہ ہو، سیلاب ہو، دہشگردی ہو یا کوئی بھی دوسری آفت پاک فوج کے جوان ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہتے ہیں اور ہر قسم کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے انہوں نےکہا کہ بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں سمیت تمام 8 افراد کی بحفاظت ریسکیو ہونے پر میجر جنرل جی او سی اور میجر جنرل عادل رحمانی کی قیادت میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی تمام ٹیم کو خراج تحسین کیا گیا اور کہا کہ مقامی آبادی کاانتظامیہ سے تعاون نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ بھائی چارے اور اخوت کی اعلیٰ مثال ہے، انہوں نے صوبائی و مرکزی حکومتوں کے متعلقہ انتظامیہ، اداروں اور دیگر اہلکاروں کا بھی ریسکیو آپریشن میں اپنا حصہ ڈالنے پر شکریہ ادا کیا۔ انجینئرامیرمقام نے شنگ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین سمیت مقامی ماہرین کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ریسکیو آپریشن کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا۔

Shares: