صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ باٹا پور میں پیش آیا تھا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے،ملزم اعظم بٹ نشے کا عادی ہے،پولی گرافی ٹیسٹ کے لیے پہلےاعظم بٹ کوحراست میں لیا گیا تھا
پولیس کے مطابق ملزم نےنشے کی حالت میں بچے کوزیادتی کےبعد قتل کیا اورملزم نے قتل کےبعد بچےکی لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی
واضح رہے کہ رواں ماہ چودہ جولائی کو سبحان امجد نامی بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا،قتل کئے جانے والے بچے کا تعلق باٹا پور لکھن شریف علاقہ سے تھا.بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ سبحان امجد نامی یہ بچہ گھر سے کھیلنے کیلئے باہر گیا تاہم وہ واپس گھر نہیں آ سکا. گھر سے باہر کسی درندے نے اسے بہلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے وحشیانہ انداز میں قتل کر دیا گیا،