بیٹرز جو چیمپیئنز ٹرافی میں رنز کا انبار لگا سکتے ہیں، آئی سی سی نے فہرست جاری کر دی

فخر زمان پاکستان کےجارح مزاج اوپنر ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں اپنی فتح گر سنچری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں-

دبئی: آئی سی سی نے پانچ ایسے بیٹرز کی فہرست جاری کی ہے جو چیمپیئنز ٹرافی میں رنز کا انبار لگا سکتے ہیں۔

باغی ٹی وی: چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز کل 19 فروری سے ہو رہاہے، پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، مختلف سابق کرکٹر ٹیموں اور کھلاڑیوں کے بارے میں پیشگوئیاں کرنے میں مصروف ہیں،ایسے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی پانچ ایسے بلے بازوں کے نام جاری کئے ہیں جو اپنی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں۔

ان پانچ بیٹرز میں پاکستان کے فخر زمان، بھارت کے شریاس ایر، جنوبی افریقہ کے ہیزک کلاسن، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور انگلینڈ کے بین ڈکٹ شامل ہے۔

فخر زمان پاکستان کےجارح مزاج اوپنر ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں اپنی فتح گر سنچری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں بھارت کے خلاف انہوں نے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی وہ اپنی بیٹنگ سے کسی بھی لمحے میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ایسا وہ کئی بار کر چکے ہیں۔

حماس رواں ہفتے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گا

بھارت کے مڈل آرڈر بلے باز شریاس ائیر نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارتی بیٹر نے 65 میچ کھیل رکھے ہیں جن میں انہوں نے 5 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں بنائی ہوئی ہیں۔

جنوبی افریقا کے پاور ہٹر ہینرک کلاسن اپنی تیز بیٹنگ کی وجہ سے معروف ہیں، ہینرک کلاسن تیز ترین اسٹرائیک ریٹ رکھنے والے بیٹرز میں شامل ہیں اور اسپنرز کو بہترین انداز میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکا میں بڑھتے فضائی حادثے ،ایف اے اے نے 300 ملازمین کو فارغ کر دیا

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں ہے اوروہ تین ملکی سیریز میں بھی ناقابل شکست رہی ہے، ڈیرل مچل ایشیائی کنڈیشنز میں شاندار کھیل کا کئی بار مظاہرہ کر چکے ہیں، انہوں نے تین ملکی سیریز میں پاکستان کے خلاف دو نصف سنچریاں اسکور کیں۔

انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکٹ کی جارحانہ بیٹنگ ان کی پہچان ہے، وہ فل سالٹ کے ساتھ خطرناک اوپننگ جوڑی ہیں انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے ابھی صرف 19 ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور 46.16 کی بہترین اوسط سے 831 رنز بنا رکھے ہیں۔

مریم نواز نے سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Comments are closed.