اسلام آباد: الیکٹرک سکوٹر بنانے والی کمپنی ایزی بائیک نے راولپنڈی اسلام آباد کے 40 مختلف مقامات پر بیٹری سوئیپنگ سنٹر قائم کر دیئے ہیں۔
باغی ٹی وی : اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں معروف سیاستدان سینیٹر ظفراللہ خان، آمنہ شیخ، زہرہ فاطمی کے علاوہ مختلف یونیورسٹییز کے وائس چانسلرز، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
بیٹری سوئیپنگ نیٹ ورک کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی معروف سیاستدان بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرک سکوٹرز کی مینوفیکچرنگ کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے الیکٹرک سکوٹرز سے جہاں آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی وہیں لوگوں کو سستی سواری بھی میسر آئے گی الیکٹرک سکوٹرز کی ایجاد ایک اہم انقلاب ہے اور اسلام آباد جیسے شہر میں اس انڈسٹری کے قیام اور دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ پیشرفت انتہائی خوش آئند ہے۔
روس کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ
اس موقع پر ایزی بائیک کے بانی علی معین اور محمدہادی نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرک بائیک کی مینوفیکچرنگ اور بیٹری سوئیپنگ نیٹ ورک کے قیام کا عمل ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آٹو انڈسٹری دنیا بھر میں ماحول دوست گرین ٹیکنالوجی کی جانب مائل ہو رہی ہے، دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ماحول دوست سکوٹرز آنے والے وقت میں سفر کے لئے پہلا انتخاب بن جائیں گےالیکٹرک سکوٹر کسی اور قسم کے انجن سے چلنے والے سکوٹر سے زیادہ ماحول دوست ہیں، بیٹریاں نیو انرجی وہیکلز کا سب سےمہنگا حصہ ہوتی ہیں، بجلی کے بحران کےسبب بیٹری چارجنگ ایک اہم ایشو ہوتا ہے تاہم اسلام آباد میں ایزی بائیک کے سوئیپنگ نیٹ ورک کے ذریعے الیکٹرک سکوٹر استعمال کرنے والوں کا یہ مسئلہ ختم ہو جائے گا الیکٹرک سکوٹر کسی بھی رفتار پر بہت خاموش رہتی ہیں اپنی انتہائی رفتار پر بھی یہ بہت کم ہوا کا اخراج کرتی ہیں۔