قصور
بازاروں میں انتہائی رش ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا ناممن سا ہو گیا سخت گرمی کے باوجود لوگ عید کی خریداری میں مگن کرونا سے بے خبر
تفصیلات کے مطابق عید کی خریداری کیلئے اس قدر لوگ گھروں سے نکل آئے ہیں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا ناممکن سا بن گیا ہے پورے قصور خاص کر نیا بازار اور کوٹ مراد خان میں اس قدر رش ہے کہ دکانوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں زیادہ تر عورتوں،مردوں اور بچوں نے ماسک بھی نہیں پہن رکھے اس سارے رش کی وجہ دکانوں کا کم وقت کیلئے کھلنا ہے 9 سے شام 5 بجے تک کھلنے والی دکانوں پر ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جلد سے جلد خریداری کر لے بعد میں دکان بند ہو جائے گی نیز پہلے ٹائم گاؤں دیہات سے آ کر خریداری کرنے والوں کا زیادہ رش ہوتا ہے
نیز اتنے زیادہ رش میں دکانداروں کا ہر کسے کے ہاتھ سینیٹائیز کروانا بھی ناممکن ہے

Shares: