پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےتمام حکومتی سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی اراکین کی کمیٹی بنادی-
باغی ٹی وی:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تمام حکومتی سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی اراکین کی کمیٹی بنادی پاکستان پیپلزپارٹی کی کمیٹی حکومتی اتحادی جماعتوں سے تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے حوالے سے بات کرے گی-
KARACHI: Chairman PPP @BBhuttoZardari has been pleased to constitute a committee to engage with allies in coalition government to reach consensus on dialogue with all political parties.
Committee members:
1. Syed Yousuf Raza Gillani
2. Syed Naveed Qamar
3. Qamar Zaman Kaira— PPP (@MediaCellPPP) April 13, 2023
عمران خان کی عبوری ضمانت اور ویڈیولنک حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
تمام حکومتی سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی کی 3 رکنی کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے-
تمام حکومتی سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے@YusufRazaGilan1 @QamarKairaPPP @naveedqamarmna
— PPP (@MediaCellPPP) April 13, 2023
گزشتہ ماہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کے اثرات پر خبردار کرتے ہوئے تمام سیاسی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ اکٹھے ہو جائیں اور ملک کو "مصیبت” سے نکالیں۔
پروسیجر اینڈ پریکٹس بل: حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے بینچ کا قیام مسترد کر …
ہفتہ کو اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جاری ایک مختصر بیان میں صدر علوی نے کہا کہ "پاکستان کی زندگی میں ایک اور دن تباہی کے بغیر گزرا” تفصیلات بتائے بغیر، صدر نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیاستدان مل بیٹھ کر ملک کو بحران سے نکالیں کیونکہ (موجودہ سیاسی) صورتحال میں کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا، درگزر، امن اور سلامتی کو لبیک کہیے۔








