بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) ورلڈ سروس نے اپنا 82 سال قبل شروع کیا گیا فارسی ریڈیو بند کر نے کا اعلان کیا ہے-

باغی ٹی وی: افغان میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے "بی بی سی”نے اعلان کیا ہے کہ ان کے فارسی ریڈیو کی آخری نشریات آج 26 مارچ 2023 کو نشر کی جائیں گے جس کے بعد فارسی ریڈیو کا 82 سالہ سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

اب صارفین واٹس ایپ سے بھی بات کر سکیں گے

فارسی ریڈیو لندن سے نشر ہوتا تھا جسے فارسی بولنے والے کافی پسند کرتے تھے اور اس کے سامعین کی تعداد دنیا بھر میں لاکھوں میں ہے بالخصوص افغانستان، ایران اور تاجکستان میں کافی مقبول تھا۔

بی بی سی ورلڈ سروس نے کہا کہ اس نے یہ فیصلہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مواد کی اشاعت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے "اسٹریٹجک تبدیلیوں” کے حصے کے طور پر کیا ہے۔

کارپوریشن نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مواد کی اشاعت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے "اسٹریٹجک تبدیلیوں” کے حصے کے طور پر گزشتہ سال ستمبر میں بی بی سی فارسی اور عربی ریڈیو کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ورلڈ سروس نے ستمبر 2022 میں کہا تھا کہ اس نے اپنے فارسی اور عربی ریڈیو اسٹیشن کو بند کر کے اخراجات کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، لیکن آن لائن سروس جاری رہے گی بی بی سی ورلڈ سروس کے کم از کم 382 ملازمین اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ ورلڈ سروس نے کہا تھا کہ اس کا مقصد فارسی اور عربی ریڈیو اسٹیشنوں کو بند کر کے £28.5 ملین کی بچت کرنا ہے تاکہ سالانہ 500 ملین پاؤنڈ کی بچت کی جاسکے-

بل گیٹس کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق خطرناک خدشے کا اظہار

براڈکاسٹر نے کہا ہے کہ یہ کٹوتی پروگراموں کی تیاری کی بڑھتی ہوئی لاگت کے علاوہ مہنگائی سے نیچے لائسنس فیس پر برطانیہ کی حکومت کی طرف سے عائد کردہ حدود کے برسوں کے نتیجے میں ہوئی ہے نیز، کارپوریشن چینی اور ہندی سمیت دس دیگر زبانوں میں ریڈیو مواد کی تیاری بند کر دے گی۔

بی بی سی نے اپنی پہلی فارسی ریڈیو سروس اپنی ایمپائر سروس کے حصے کے طور پر 29 دسمبر 1940 کو دوسری جنگ عظیم کے دوران دفتر خارجہ کے تعاون سے شروع کی بی بی سی فارسی براڈکاسٹنگ سروس افغانستان، ایران اور تاجکستان سے متعلق تازہ ترین سیاسی، سماجی، اقتصادی اور کھیلوں کی خبریں فراہم کرتی ہے۔

خیال رہے کہ بی بی سی نے 28 جنوری کو عربی ریڈیو کی نشریات بھی بند کردی تھیں۔ بی بی سی عربی ریڈیو کا یہ سفر 85 برسوں پر محیط تھا تاہم بی بی سی ویب سائٹ کے ذریعے عربی کی سروس فراہم کرتا رہے گا۔

امریکی ریاست مسی سپی میں تباہ کن طوفان اور بگولہ،23 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا

Comments are closed.