انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے بھارتی کرکٹ بورڈ کا خط تحریری طور پر مانگا تھا، جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے زبانی طور پر پاکستان نہ جانے کا ذکر کیا تھا۔ اب آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو ان وجوہات کو تحریر میں پیش کرنے کا کہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ان وجوہات کو دیکھ کر اپنے حق میں ٹھوس شواہد بھی مانگ سکتا ہے۔ قوانین کے مطابق بھارتی بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی حقیقت پسند وجوہات فراہم کرنا ہوں گی اور آئی سی سی ان وجوہات کا جائزہ لے کر اپنے حتمی فیصلے تک پہنچے گا۔ اگر بھارتی بورڈ کی وجوہات ناقابل قبول ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کا کہا جائے گا، اور اگر بھارت انکار کرے گا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے نہ آنے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا، جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔
بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے تمام معاملے کا قصور وار آئی سی سی ہے،محمد عامر
چیمپیئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی








