نئی دہلی: مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) دوبارہ پُرانے اصول متعارف کروانے پر مجبور ہوگیا-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں حیران کن وائٹ واش اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-3 سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں،کرکٹرز کو بیرون ملک دوروں پر اہلخانہ کو ساتھ نہ لے جانے کا آپشن ممبئی میں بی سی سی آئی کی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے جس میں سلیکٹر اجیت اگرکر، ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما سمیت دیگر بورڈ اراکین موجود تھے-

پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے، وزیراعظم

بھارتی بورڈ پرانے اصول کو دوبارہ متعارف کروانا چاہتا ہے، جسے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ختم کردیا گیا تھا، جس کے تحت کھلاڑیوں کے ہمراہ اہلخانہ اور گرل فرینڈز سمیت کسی کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی بورڈ حکام کا خیال ہے کہ دورے کے دوران بیویوں اور اہلخانہ کے کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، بارڈر-گواسکر ٹرافی سیریز کے دوران کئی کرکٹرز اہلخانہ کیساتھ دورہ آسٹریلیا پر موجود تھے۔

اے این ایف کی کارروائیاں،تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

رپورٹس کے مطابق45 دن سے زیادہ چلنے والے ٹورنامنٹ یا سیریز کے لیے اہلیہ کھلاڑی کے ساتھ صرف 14 دن رہ سکتی ہے تاہم مختصر دوروں کے لیے قیام کی حد کو کم کر کے صرف 7 دن کر دیا جائے گا آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں ویرات کوہلی،کے ایل راہول اور ان کی بیویوں کے ساتھ دیکھا گیا-

حماس کے ساتھ جھڑپ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک,10 زخمی

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام بھارتی کھلاڑیوں کو ٹیم بس میں سفر کرنا ہوگا، پچھلے کچھ سالوں میں بہت سے کھلاڑی تنہا سفر کرنے کو ترجیح دیتے رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا،ٹیم اتحاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اب تمام کھلاڑی ٹیم بس سے ہی سفر کریں گے، کوئی کھلاڑی کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اسے الگ سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

غوطہ لگا کر گناہوں سے نجات پائیں، بھارت میں تاریخی مہا کمبھ میلے کا آغاز

Shares: