نئی دہلی: دیواجیت سائیکیا کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا نیا سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔
باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق دیواجیت سائیکیا کو سابق سیکریٹری جے شاہ کے عہدہ خالی کرنے پر ترقی دی گئی ہے، وہ اس سے پہلے جوائنٹ سیکریٹری کی خدمات سرانجام دے رہے تھے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے تصدیق کی ہے کہ دیواجیت سائیکیا کو سیکریٹری نامزد کردیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق سیکریٹری جے شاہ کے یکم دسمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا تھا جس کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا،انہوں نے کہا کہ نے نومنتخب سیکریڑی کو خوش آمدید کہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ دیواجیت سائیکیا پیشے کے لحاظ سے وکیل اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور ایڈمنسٹریٹر ہیں، انہوں نے 4 فرسٹ کلاس میچوں میں آسام کی نمائندگی کی جسمیں انہوں نے 54 رنز بنائےحال ہی میں، ایڈوکیٹ جنرل دیواجیت سائیکیا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ ڈائریکٹر کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے دبئی میں آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں اپنے نئے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔