سڈنی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے امکان کو مسترد کردیا۔

باغی ٹی وی : گزشتہ روزیہ خبریں گردش میں تھیں کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر سائمن اوڈونل نے کہا ہے کہ میلبرن اسٹیڈیم میں انڈیا پاکستان کے مابین ٹیسٹ میچ کیلیے بات چیت ہورہی ہے جہاں پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹرائنگولر سیریز کا بھی امکان ہے جبکہ تینوں ملکوں کو شامل کرکے ون ڈے سیریز بھی ممکن ہوگی۔

تاہم اب بی سی سی آئی نے اس امکان کو مسترد کر دیا ہے-

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس کے علاوہ کوئی سیریز کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارتی بورڈ نجی ادارہ نہیں ہیں حکومتی پالیسیوں کا پابند ہے۔

اولمپیئن منظور حسین جونیئر انڈر 16 نیشنل چیمپیئن شپ ملتوی

عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر مودی حکومت اجازات نہیں دیتی تو دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی سیریز کا امکان نہ ہونے کے برابر ہےباہمی میچز کےحوالے سےکوئی بات چیت نہیں ہورہی،دبئی میں اےسی سی میٹنگ کےدوران چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے ٹرائنگولر سیریز کی تجویز دی مگر بھارتی حکومت نے رضامندی ظاہر نہیں کی۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 23 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں بھارت نے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

Shares: