کینیڈا میں فیسٹیول کے دوران اناڑی ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وینکوور پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حادثے میں کئی لوگ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔۔مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ کینیڈا کے شہر وینکوور میں پیش آیا جہاں جاری ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی۔

شہر کے میئر نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب کہ فلپائنی کمیونٹی کے لوگ لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع تھےواضح رہے کہ یہ تہوار 16ویں صدی کے فلپائن کے نوآبادیاتی مخالف رہنما کی یاد میں منایا جاتا ہے، رواں برس یہ تہوار کینیڈا کے انتخابات سے پہلے ویک اینڈ پر منایا جا رہا ہے۔کینیڈین براڈکاسٹر سی بی سی کی طرف سے نشر تصاویر میں جائے وقوع پر ریسکیو عملے کے ساتھ بڑی تعداد میں ہجوم کو دکھایا گیا۔

روڈ ٹو مکہ پروگرام ، سعودی ٹیم کراچی پہنچ گئی

پاک بحریہ کا ایکشن، بھارتی بحری جہاز پسپا کر دیا

بھارتی اشتعال انگیزی،کراچی کا معذور نوجوان علاج سے محروم

حکومت کا مشیر قومی سلامتی کی خالی آسامی پر تعیناتی پر غور

لبنان میں مبینہ اسرائیلی ڈرون کی پروازیں

Shares: