دی ایجوکیٹرزسکول سسٹم کی طرف سے پھرتوہین رسالت پرمبنی مواد پیپرز میں شامل ،سخت ردعمل آنا شروع ہوگیا

لاہور:بیکن ہاوس سکول سسٹم کی طرف سے پھرپیپرزمیں توہین آمیزمواد،سخت ردعمل ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک پوسٹ اس وقت بڑی تیزی سے شیئر ہورہی ہے جس میں کہا جارہاہےکہ بیکن ہاوس سکول سسٹم کی ذیلی شاخ دی ایجوکیٹرز نے اپنے امتحانی پرچے میں اللہ کے رسول سے متعلق توہین آمیز مواد شامل کیا ہے

 

 

ذرائع کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئر کی جارہی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بیکن ہاوس کی ذیلی شاخ جسے بیکن ہاوس کا ایک پروجیکٹ بھی کہا جاتا ہے کے امتحانی پیپرز میں ایسا مواد شامل کیا گیا ہے جو کہ توہین رسالت کے زمرے میں آتی ہے

ادھر اس حوالے سے اس خبر کی تصدیق اورتردید تو سامنے نہیں آئی لیکن سوشل میڈیا پریہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ اگرواقعی اس ادارے کی طرف سے یہ حرکت کی گئی ہے تو اس خلاف سخت کارروائی کی جائے

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بیکن ہاوس کے نصاب میں ایسے مواد کے شامل کئے جانے پرسخت احتجاج سامنےآیا تھا ،

دوسری طرف سوشل میڈیا اس پوسٹ کو بڑی تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے ، جس سے عوامی غیض وغضب کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے

Comments are closed.