تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 98 رنز سے شکست دے دی۔

ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرام 82، ٹمبا باووما 65 اور میتھیو بریٹز 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے چار، بین ڈوریشس نے دو جبکہ ایڈم زیمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان مچل مارش 88 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ بین ڈوریشس نے 33 اور ٹریوس ہیڈ نے 27 رنز بنائے۔ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔جنوبی افریقا کے اسپنر کیشو مہاراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ناندرے برگر اور لنگی نگیدی نے دو، دو جبکہ سبرائین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقا کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

اربن فلڈنگ: شہری سیلاب کے خطرات اور بچاؤ کی تدابیر

کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر نوجوان کھلاڑی قتل

سیلاب متاثرین کے لیے یو این ڈی پی کا امدادی سرگرمیوں اور بحالی کا اعلان

Shares: