انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، وہ اب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جو روٹ نے بھارت کے خلاف مانچسٹر ٹیسٹ میں 120 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ رکی پونٹنگ نے اپنے کیریئر میں 168 ٹیسٹ میچز میں 13378 رنز بنائے تھے، جبکہ جو روٹ نے یہ کارنامہ محض 157ویں ٹیسٹ میں سرانجام دے دیا۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 200 ٹیسٹ میچز میں 15921 رنز اسکور کیے۔

اب تک ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 15 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے 10 ہزار یا اس سے زائد رنز بنائے ہیں، جن میں پاکستان سے صرف یونس خان اس فہرست میں شامل ہیں۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

Shares: