ایمریٹس ایئر لائین نے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا

ایمریٹس ایئر لائن 24 جون سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا،24جون کو صبح چار بجے سے کوئی پرواز اڑان نہیں بھر سکے گی ایمریٹس ایئر لائن پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کا شیڈول کا اعلان بعد میں کریگی

ترجمان ایمرٹس ایئر لائن کے مطابق ایمیریٹس ایئر لائن پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارت کی فروغ کیلئے کارگو سروس جاری رکھے گی،پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کے معاملے پر متعلقہ اتھارٹی سے مسلسل رابطے میں رہیں گے،امید ہے ایمریٹس ایئر لائین کی مسافروں کو لے جانے کی سروس جلد بحال ہوگی

ترجمان ایمرٹس ایئر لائن کے مطابق آپریشن عارض طور پر معطل ہونے سے متاثر ہ مسافروں سے خود رابطہ کریں گے

ایمرٹس ائیرلائن نے مزید 10 شہروں کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔پاکستانی شہر سیالکوٹ بھی اس فہرست میں شامل تھا ایمرٹس ائیرلائن کی پرواز 24 جون کو سیالکوٹ آنا تھی تا ہم اسی روز سے پاکستان کے لئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

واضح رہے کہ ایمرٹس ائیرلائن اور پاکستان نے کرونا وائرس پھیلاو کے باعث مارچ کے ماہ میں بین الاقوامی فضائی آپریشن بند کر دیا تھا۔ ایمرٹس ائیرلائن نے اپنا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کیا ہے تا ہم پاکستان کے لئے پروازیں پھر سے بند کر دی ہیں،

Shares: