بھارتی ریاست اڑیسا میں بیمار اور معمر خاتون کو زبردستی بس سے اتار دیا گیا جس سے خاتون ہائی وے پر ہی دم توڑ گئیں۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کی دوپہر 50 سالہ بیمار خاتون اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے بیٹے کے ہمراہ گاؤں واپس جارہی تھیں خاتون اور بیٹا ایک پرائیوٹ بس میں سوار تھےکہ اچانک خاتون کی طبیعت بگڑی جس پربیٹے نے ڈرائیوراور کنڈکٹر کو اسپتال لے جانے کا کہا جس کے بعد بس کے عملے کی جانب سے مدد کے بجائے خاتون اور اس کے بیٹے کو بیچ ہائی وے پر زبردستی اتار دیا گیا۔
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار
خاتون کے رشتہ داروں کے مطابق خاتون کے بیٹے کو ہائی وے پر کوئی مدد نہیں مل سکی اورا س کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ وہ ایمبولینس کرایہ پر لے سکے، بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا-
اس واقع پر پولیس نےمؤقف اپنایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور علاقے کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے خاتون کو اسپتال پہنچایا،پھر لاش کو اس کے گھر تک پہنچانے کا بھی بندوبست کیا، لواحقین کی جانب سے واقع کی شکایت بھی درج نہیں کروائی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیٹے سوجیت کا کہنا ہے کہ اگر بروقت طبی امداد مل جاتی تو اس کی والدہ زندہ بچ سکتی تھیں۔