سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ اور مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی آج 13ویں برسی منائی جا رہی ہے،بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے خراج تحسین پیش کیا ہے-

باغی ٹی وی: نصرت بھٹو پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی والدہ اور صدر آصف علی زرداری کی ساس تھیں، بیگم نصرت بھٹو 23 مارچ 1928 کو پیدا ہوئیں اور طویل علالت کے بعد 23 اکتوبر 2011 کو دبئی میں انتقال کر گئیں۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کی بحالی کے لیے نصرت بھٹو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمر کے خلاف عوام کے حقوق اور جمہوریت بحالی کے لیے طویل جدوجہد کی بیگم نصرت بھٹو نے مُشکل دور میں پاکستان پیپلز پارٹی کو قیادت فراہم کی، وہ مادر جمہوریت، عزم اور حوصلے کی علامت ہیں بیگم نصرت بھٹو سیاسی بصیرت کی حامل اور مدبر رہنما تھیں، انہوں نے خواتین کی خود مختاری اور سیاست میں اُن کی شمولیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پشاور ہائیکورٹ کا عدالتوں، ججز کی سکیورٹی پر تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کا حکم

صدرِ مملکت نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی پر اُن کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بیگم نصرت بھٹو کے مشن پر کاربند رہیں گے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت، انصاف اور مساوات کی جدوجہد میں ان کی بے مثال خدمات اور بے مثال قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔

ائیر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 4 پروازیں منسوخ 18 …

انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے کاز سے بے لوث وابستگی پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں، ان کا مسلسل چیلنجز کے باوجود عزم و ہمت ان کی غیر معمولی میراث کا ثبوت ہے،مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کا اثر سیاست سے کہیں آگے ہے، وہ آمریت اور جبر کے خلاف مزاحمت کی علامت ہیں، بیگم بھٹو کے تذکرے کے بغیر پاکستان کی سیاسی جدوجہد کی تاریخ نامکمل رہے گی، مادرِ جمہوریت کی یاد پارٹی اور قوم دونوں کے لیے اُمید، قوت اور رہنمائی کی علامت بنی رہے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی تیرھویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر بخاری، مرکزی رہنماء شیری رحمان، انچارج سید سبط الحیدر بخاری و کارکنان شریک ہوئے،تقریب سے خطاب میں نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملک اور جمہوریت کی بقاء کے لیے قربانیاں دی،بیگم نصرت بھٹو کا سیاست میں جو کردار رہا وہ ناقابل فراموش ہے ،بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف تحریک چلائی ،بیگم نصرت بھٹو کو مادر جمہوریت کا لقب ملا،پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی خاطر مشکلات کا سامنا کیا پر ڈٹی رہی ،پیپلزپارٹی کی قیادت کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم میں نمایاں کردار رہا،پیپلزپارٹی قیادت کی جدوجہد مشعل راہ ہے

Shares: