سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی مائنس ون پر نہیں آئے گی تو پوری پارٹی کو مائنس کردیا جائےگا،یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے –

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے، یہ اقتدار اور پیسے کی جنگ کررہے ہیں، انہیں ملک سے محبت نہیں،یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے آج تک برداشت کرکے ہی یہاں تک آئے ہیں،ایک نیا سیسی لفظ آیا ہے ’ایسی کی تیسی‘، عمران خان کی بہنوں نے عمران خان کی کمزوری بتا دی ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہ ہو تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان سے سیاسی رہنماؤں اور فیملی کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے، اور کہا گیا ہے کہ کسی بھی قیدی کو جیل میں بیٹھ کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،دوسری جانب آج پی ٹی آئی نے پشاور میں جلسہ عام منعقد کیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ میں بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا۔

Shares: