وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل نے سٹیج ڈراموں کی آڑ میں بیہودگی پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب آرٹس کونسل کی سفارش پر لاہور کینٹ میں واقع شالیمار تھیٹر کو بھی سیل کر دیا ہے جہاں اب بھی بیہودہ ڈانس جاری تھے۔ دوسری جانب پنجاب آرٹس کونسل نے ڈپٹی کمشنرز گوجرانولہ، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ساہیوال، بھکر، شیخوپورہ اور پاکپتن کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے اداکاروں، پروڈیوسرز اور تھیٹر مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کا احتساب یقینی بنائیں۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تھیٹر سکرپٹ کی سکروٹنی، فل ڈریس ریہرسل اور این او سی کے بغیر ڈرامہ نہیں دکھا سکے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب آرٹس کونسل کی ٹیمیں صوبے بھر میں ڈراموں کی روزانہ مانیٹرنگ کر رہی ہیں اور جہاں بھی بیہودگی اور فحاشی پھیلانے کی شکایت موصول ہوئی وہاں سخت کارروائی کی جائے گی۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اس معاملے میں نہ تو کوئی دباؤ لے گی اور نہ ہی کسی بلیک میلنگ کا شکار ہوگی
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
کمسن بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم اہل محلہ نے پکڑ لیا،فحش ویڈیوز بھی برآمد
فحش حرکات کرنے والی 18 ڈانسرز پر پنجاب بھر میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
یاد رہے کہ اس سے پہلے عامر میر نے الحمراء مال روڈ لاہور میں فحش ڈانس کرنے اور فحاشی پھیلانے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے سٹیج ڈراموں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان ڈراموں کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز پر نہ صرف پابندی عائد کی گئی بلکہ فحش اور بیہودہ حرکات کرنے والی ڈانسرز شمع رانا اور پائل چوہدری کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں۔ اس کے علاوہ عامر میر کی ہدایت پر الحمراء مال روڈ میں ہر قسم کے کمرشل سٹیج ڈراموں پر مکمل پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔