پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 8ماہی گیروں کو بچا لیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ ماہی گیروں کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، کشتی میں موجود ماہی گیروں نے امداد کیلئے ریڈیو کالز دیں۔کشتی کی کال کو جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے بروقت مانیٹر کیا اور پاک بحریہ کے میری ٹائم ہیڈ کوارٹرز سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی۔پاک بحریہ کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے سبک رفتاری سے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تمام 8ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کیا۔ریسکیو کیے گئے تمام ماہی گیر مقامی بلوچ ہیں جن کو طبی امداد کیلئے گوادر منتقل کیا گیا ہے، ریسکیو کیے گئے ماہی گیروں نے پاک بحریہ سے اظہارِ تشکر کیا۔پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کی حفاظت کیساتھ ساتھ سمندر میں رونما ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی کی بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی خاتون کو بہو قراردیدیا

سعودیہ پلٹ شخص اغوا، پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دے دیا

کراچی کی ترقی کا سفر تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،مرتضیٰ وہاب

Shares: