بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کا تربیتی طیارہ ریاست الاباما کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے

خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں سوار دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ کاونٹی روڈ 55 کے قریب چھوٹے سے قصبے میں گر کر تباہ ہوا ہے

امریکا کی نیول ائیرفورس نے بھی طیارے کے حادثے میں دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے تا ہم ہلاک ہونے والے پائلٹس کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں لواحقین کو مطلع کرنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کے نام جاری کیے جائیں گے۔ ایک طالب علم پائلٹ اور ایک انسٹرکٹر حادثے میں ہلاک ہوئے

"بحریہ کے ایئر ٹریننگ کے چیف نے ٹویٹر پوسٹ میں کہا ،” ہم افسوس کا اظہار کرتے ہیں ان پائلٹس کے لئے جنہوں نے آج الاباما میں ہوائی جہاز کے حادثے کے دوران اپنی جان گنوا دی۔ ہماری گہری ہمدردی اس مشکل وقت پر ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہے۔

طیارہ کے گرنے کے بعد ایک گھر میں آگ لگ گئی لیکن بالڈون کاؤنٹی شیرف آفس نے بھی کہا کہ زمین پر موجود کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

Shares: