پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف مہمانِ خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے دوران 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔مزید برآں، 183 ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II، I اور III تفویض کیے گئے۔تقریب میں 60 افسران اور سیلرز کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ستائشی اسناد بھی دی گئیں، جبکہ سویلینز کو بھی چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس پُروقار تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کراچی: پولیس اور رینجرز اہلکاروں میں فائرنگ، ایک جاں بحق، ایک زخمی
ژوب میں 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ درج
ایف آئی اے کے 2 اہلکار کرپشن کیس میں گرفتار
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان
این ڈی ایم اے کا ایک دن میں دوسرا بارش الرٹ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ