مزید دیکھیں

مقبول

گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب

گوادر ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا نے پروپیگنڈا...

سیف علی خان اور کرینہ کپو ر میں طلاق کی پیشگوئی

بالی وڈ کی مشہور جوڑی، سیف علی خان...

سپریم کورٹ، نو مئی کے تمام مقرر مقدمات ڈی لسٹ

سپریم کورٹ نے سانحہ 9 اور 10 مئی کے...

اوچ شریف: 10 سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) چنی گوٹھ روڈ...

بحریہ ٹاؤن میں جنسی زیادتی کا شکار 8 سالہ بچی دم توڑ گئی، پولیس کا ملزم کو گرفتار کرنیکا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں جنسی زیادتی کا شکار 8 سالہ بچی علاج کے دوران دم توڑ گئی

راولپنڈی سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ بحریہ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 8 میں زیادتی اور تشدد کا نشانہ بننے والی بچی علاج کے دوران دم توڑ گئی۔آٹھ سالہ ملازمہ زارا کو گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

تھانہ روات پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ آٹھ سالہ بچی گھریلو ملازمہ تھی،جس کو نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ تشدد بھی کیا گیا جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی۔بچی راولپنڈی کے سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئی۔مقدمے میں قتل اور زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں

https://twitter.com/RwpPolice/status/1267482096664285185

سوشل میڈیا پر اس خبر کو لے کر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ بچی پر ظلم ڈھانے والے جے سفاک شخص کو کڑی سے کڑی سزا دی جانی چاہئے۔اسی واقعے سے متعلق ایک اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زارا حسن صدیق کے گھر واقع فیز 8 میں بطورنوکرانی کام کرتی تھی جس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر ملزمان کے خلاف زیادتی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، بچی کو علاج معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جو دوران علاج معالجہ دم توڑ گئی جس پر مقدمہ میں قتل کی دفعات کا اضافہ کیا گیا،

https://twitter.com/sattinews/status/1267510940876111873

تھانہ روات پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان حسن صدیق اور اسکی اہلیہ کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے کہاکہ میرٹ پر تفتیش کر کے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،

سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کا کہنا تھاکہ میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ بچوں کے ساتھ تشدد جیسے واقعات کا تدارک کیا جا سکے،بچوں کے ساتھ زیادتی، تشدد اور استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan