بے نامی جائیداد سے اکٹھی رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افسوس سےکہنا پڑتا ہے کہ جو ملک اسلام کےنام پربنا اس ملک میں انسانیت نظرنہیں آئی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غربت کے قومی پروگرام احساس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر ماہ احساس پروگرام کےتحت کمزور طبقےکواٹھانےکی کوشش کرینگے ،ہم نوجوانوں کو قرضے دے کراوپر لائیں گے
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہنر سکھادیں تو یہ نوجوان ہماری طاقت بنیں گے، احساس پروگرام میں حصہ ڈالنےوالے تمام اداروں کاشکریہ اداکرتا ہوں ،احساس پروگرام میں مکمل طور پر شفافیت رکھیں گے .
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جو آخرت کا سوچتا ہے وہ لوگوں کا احساس کرتا ہے،ہم نے صرف صحیح راستے پر چلنا ہے کامیابی اللہ پاک دیتا ہے،جو اقتدار میں بیٹھے تھا ان کا کام تھا کہ اچھے اسپتال بناتے ،سنتے تھے کہ لاہور کو پیرس بنا دوں گا .
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں ،میں وہ آدمی ہوں جس نے قوم کے احساس سے اسپتال ،یونیورسٹی بنائی،بےنامی پراپرٹی کی نشاندہی کرنے والوں کو 10 فیصد دیا جائے گا ،بے نامی جائیدادسےاکٹھی ہونیوالی رقم احساس پروگرام میں شامل کی جائےگی .
غربت کے خاتمے کے پروگرام کا تخمینہ 42ارب 62کروڑلگایا ہے ،غربت مٹاؤپروگرام کےتحت سودکےبغیرقرضے دیےجائیں گے ،پروگرام بیک وقت 100سےزائد اضلاع میں شروع کیاجائیگا ،پروگرام سےمجموعی طورپرایک کروڑ 62لاکھ افرادمستفید ہوں گے
غربت کے خاتمے کے پروگرام کے تحت سود سے پاک قرضوں کے ساتھ پیشہ ورانہ تربیت دی جائیگی ،پروگرام سےمجموعی طورپر ایک کروڑ 62لاکھ 80ہزارافرادمستفید ہوں گے ،کم آمدن والےافرادکیلیے کاروبار کیلیے دولاکھ 25 ہزار دیے جائیں گے