لسبیلہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالحکیم بلوچ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈائریکٹر کا حب میں شہر میں خواتین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری نوٹس لے لیا ہے بہت جلد حب شہر میں مذید سینٹر کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حب کے شہر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا قست لینے والے خواتین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے جی این این کے نمائندے نے لسبیلہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈائریکٹر کو نشاندہی کروائی کہ حب شہر میں خواتین اپنے قست لینے کیلئے سینٹر کم تعداد ہونے کی وجہ کافی خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا خواتین کی لمبی قطاروں اور سارا دن پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس پر لسبیلہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر نے فوری نوٹس لیکر بہت جلد حب شہر کے تمام یونین کونسل میں مذید بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر کھولنے کی یقین دہانی کروائی جس پر عوامی حلقوں نے احسن اقدام سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کی ہے۔

Shares: