بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی غریب عورتوں سے بھتہ وصولی

قصور
ضلع بھر خاص کر چونیاں،الہ آباد اور کنگن پور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے حاصل کرنے والی عورتوں سے رشوت لینے کا بازار گرم،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں اور خاص کر چونیاں،الہ آباد اور کنگن پور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی غریب عورتوں سے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے
گزشتہ دن کنگن پور میں
ڈیوائس ہولڈرز نے ٹاون کمیٹی کنگن پور ،سی او روم آفس میں بیٹھ کر عورتوں سے پیسے لیکر انکے انگوٹھے لگائے اور بہانہ یہ بنایا کہ یہاں نیٹ ورک ٹھیک چلتا
ان مجبور محنت کش عورتوں سے 3000 سے 4000 روپیہ فی عورت سے رشوت وصول کی گئی اور یہ معمول بن چکا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی عورتوں کو بغیر رشوت لئے پیسے نکال کر نہیں دیئے جاتے
کل اس بات پہ کنگن پور میں عورتوں نے احتجاج کیا اور میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دور دراز سے آئی عورتوں کو سخت گرمی میں گھنٹوں لائنوں میں کھڑا کرکے ذلیل و رسو کیا جاتا ہے پھر اس کے بعد جو عورت بطور رشوت پیسے دے اسے پیسے نکال کر دیئے جاتے ہیں وگرنہ واپس بھیج دیا جاتا ہے
عورتوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Leave a reply