بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بدعنوانی پر احتجاج

قصور کے نواح مصطفی آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ممبران کی طرف سے فیروز پور روڈ بلاک کرکے احتجاج،رقم اکاؤنٹس میں موجود ہے ہمیں تنگ کیا جارہا ہے شدید گرمی اور حبس میں بغیر سایہ اور ٹھنڈے پانی میں انتظار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجا سے فور ی نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق قصور کے نواح مصطفی آباد میں بینظیر انکم سپور پروگرام کے ممبران کی طرف سے فیروز پور روڈ بلاک کرکے متعلقہ انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ فنڈز ہمارے اکاؤنٹس سے موجود ہونے کے باوجود ہمیں رقم نہیں دی جاری،بے نظیر انکم سپور ٹ کے ممبران کا دعوہٰ ہے کہ اس پروگرام کے اہلکار اور ریٹلروں کی ملی بھگت سے جان بوجھ پر مستحق لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔اس شدید گرمی اور حبس میں دو دراز سے آنیوالی خواتین کو بغیر سائے اور ٹھنڈے پانی کے انتظار کے لیے لمبی لائنوں میں کھڑا کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کئی اموات بھی ہوچکی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ اور دیگر متعلقہ حکام فور ی نوٹس لیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کریں۔

Leave a reply