قصور
پورا ضلع خاص کر نور پور نہر اور ڈھولن ہتھاڑ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے حاصل کرنے والی عورتوں سے ڈیوائس ہولڈرز کی بھاری رشوت وصولی،1500 سے 3000 روپیہ رشوت لیئے جانے لگی،غریب عورتوں کی حکومت سے نوٹس کی اپیل،پیسے جاز کیش و ایزی پیسہ طرز کے ذاتی اکاؤنٹس میں پیسے دینے کی استدعا

تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر اور خاص کر ڈھولن ہتھاڑ و نورپور نہر میں ڈیوائس ہولڈرز نے سرعام لوٹ مار اور رشوت خوری کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور غریب عورتوں کو لوٹ رہے ہیں
ڈیوائس ہولڈرز بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے نکلوانے والی عورتوں سے 1500 روپیہ سے 3000 روپیہ بطور رشوت وصول کر رہے ہیں
جس سے غریب اور بے سہارہ عورتوں کی حق تلفی ہو رہی ہے اس بابت عورتوں نے گورنمنٹ سے اپیل کی ہے کہ ان ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف کاروائی کی جائے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی عورتوں کے ذاتی جاز کیش و ایزی پیسہ طرز کے اکاؤنٹ بنا کر ان کے اکاؤنٹس میں پیسے دیئے جائیں تاکہ ڈیوائس ہولڈرز مافیا سے جان چھوٹ سکے
واضع رہے کہ عرصہ دراز سے ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف ثبوت بھی پیش کئے گئے تاہم بات نہیں بنتی

Shares: