سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹرشاہد ریاض) محترمہ بےنظیربھٹوشہید کی سالگرہ کامرکزی پروگرام چوک علامہ اقبال منعقد ہوگا
تفصیل کے مطابق پیپلزپارٹی سٹی سیالکوٹ کا اہم اجلاس زیرصدارت اظہرعلی دیال ایڈووکیٹ سٹی صدر و امیدوار پی پی 37 سیالکوٹ انکی رہائشگاہ بن پھاٹک پر ہوا،اجلاس میں مختلف تنظیمی امور زیربحث زیربحث آۓ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محترمہ بےنظیربھٹوشہیدکی سالگرہ کامرکزی پروگرام چوک علامہ اقبال میں شام 5 بجے مورخہ 21جون کو منعقد کیاجاۓ گا جس میں پارٹی کے قائدین کو شرکت کی خصوصی دعوت ہے،اجلاس میں امیدوار پی پی 38 احسن زاہد چوھدری،سابق ٹکٹ ھولڈر فیصل گجر،سٹی تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی جن میں بابرشاہین، مقصودبٹ،جاویدہیپی بٹ ،محمودچوہان،ارسلان ملک،اعظم پرنس،خالد بھٹی،اخترجنجوعہ،راناپرویز،نویدمغل،شیرازسلیم مغل،صدر پی ایل ایف مرزاحامدبیگ ایڈووکیٹ،ڈاکٹرز فورم کے ڈاکٹر اقبال حیات،ڈاکٹر طارق پرویز،مینارٹی ونگ کے سلامت بھٹی،روبن،یوتھ کے حیدرعلی،مانی بٹ،عمرجٹ،پی ایس ایف کے وسیم بٹ،معصب ملک،مانی بٹ،مہرولید وغیرہ،ملک حامد زئی،محمد سعید،راناعرفان،میاں ثاقب انعام،شیخ الیاس،شہزادہ جمیل خالد، ندیم بٹ،عدنان اسلم،امیر مختار،افتخار چوھدری کے علاوہ کثیرتعداد میں کارکنوں نے شرکت کی.پارٹی کو گراس روٹ تک لے جانے کے لئے تنظیمی ایکٹویٹی تیز کرنے کا عہد کیا گیا۔

Shares:







