مزید دیکھیں

مقبول

بادام روغن کے بے شمار فائدے

طبی ماہرین کے مطابق بادام کا تیل صحت کے لئے انتہائی بہترین ہے چہرے پر بادام کے تیل کی مالش سے چہرہ تروتازہ اور شاداب رہتا ہے یہ طریقہ ماضی میں بہت مقبول تھا شاہی گھرانے کی خواتین اسے معمول میں شامل رکھتی تھیں اب اسے مشرق کے جادو کے نام سے مغربی ممالک میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے بادام کا تعلق خُشک میوہ جات سے نہیں ہے کیونکہ بادام ایک بیج ہے جو بادام کے درخت پر اُگتا ہے مگر عام طور پر اس کا شمار خشک میوہ جات میں ہی کیا جاتا ہے اور اس مزیدارے میوے سے نکلنے والا تیل جلد اور بالوں کو صحت مند کرنے والی بیشمار کاسمیٹکس پروڈکٹس میں کیا جاتا ہے اورماہرین کا کہنا ہے کہ بادام کا تیل ہماری صحت کے لیے بھی انتہائی مُفید ہے بادام عام طور پر ثابت کھا لیے جاتے ہیں اور بادام کو پیس کر بادام کا آٹا بھی بنایا جاتا ہے اور بادام سے نان ڈیری دُودھ بھی تیار کیا جاتا ہے اور چونکہ باداموں کے اندر بیشمار چکنائی ہوتی ہے اس لیے ان سے تیل بھی نکالا جاتا ہے

دانتوں کی پیلاہٹ ختم کرنے کی آسان گھریلو ٹپس


ریفائینڈ بادام روغن حاصل کرنے لیے باداموں کو تیز آگ پرپکا کر کیمیکل پروسیس کے بعد اس میں سے تیل نکالا جاتا ہے اور اس پروسیس میں بادام کی بہت سی نیوٹریشنزختم ہوجاتی ہیں اور اس پروسیس سے نکلا تیل عام طور پر سستے داموں مل جاتا ہے مگر یہ تیل بادام کی بہت سے غذائی صلاحیتوں سے خالی ہوتا ہے اور عام طور پر اسے کھانا پکانے اور کھانا فرائی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ تیز آنچ پر 215 تک کی حدت برداشت کر لیتا ہے اور جلتا نہیں ہےبغیر ریفائینڈکے نکلے ہُوئے بادام کے تیل میں تیز آگ اور کیمیکل پروسیس استعمال نہیں کیا جاتا اور یہ تیل ریفائینڈ تیل کی نسبت توانائی اورنیوٹریشنز سے بھر پور ہوتا ہےایک کھانے کا چمچ یا 14 گرام بادام روغن میں 119 کیلوریز 13.5 گرام کُل چکنائی وٹامن ای اور وٹامن کے شامل ہوتے ہیں اور اسے صحت کے لیے اس لیے مفید مانا جاتا ہے کیونکہ بادام کے اندر موجود چکنائی صحت مند چکنائی ہوتی ہے بادام کا تیل انسیچوریٹڈ فیٹ کا خزانہ ہے اور یہ چکنائی دل کی بیماریوں اور موٹاپے سے لاحق ہونے والی بیماریوں کو ختم کرنے کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے بادام میں شامل مونو سیچوریٹیڈ چکنائی ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر دل کی بیماریوں کو پیدا کرتا ہے مونوسیچوریٹیڈ فیٹ ہمارے جسم کو کینسر سے بھی بچاتی ہے اور ایک تحقیق کے مطابق اس چکنائی کو استعمال کرنے والے موٹاپا ختم کرنے میں دوسرے افراد سے جلدی کامیاب ہوجاتے ہیں بادام روغن وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے اور وٹامن ای اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو ہمارے جسم کے اندرونی اعضا ءکو خراب ہونے سے بچاتا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ای سے بھرپور کھانے دل کی بیماریوں کو قابو میں رکھتے ہیں

چہرے کے کیل مہاسوں اور دانوں سے نجات کے لئے تراکیب


اور جلد پر بُڑھاپے کے اثرات کو ظاہر ہونے سے روکتے ہیں بادام کا تیل خون کی شوگر کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور بڑھنے نہیں دیتا، بادام میں شامل صحت کے لیے مفید چکنائیاں شوگر کو تیزی سے خون میں شامل ہونے سے روکتی ہے اور ہائی شوگر کے مریضوں کے لیے یہ تیل انتہائی مفید ہےایک تحقیق کے مُطابق صبح ناشتے میں بادام کا تیل استعمال کرنے والوں کی شوگر بادام کا تیل نہ استعمال کرنے والوں کی نسبت زیادہ کنٹرول میں رہتی ہے اور اُن کا معدہ بھرا رہتا ہے اور اُنہیں شوگر کی وجہ سے بار بار بھوک کا سامنا نہیں کرنا پڑتا بادام کا تیل بیشار بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ جلد اور بالوں کو صحت مند اور توانا کر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے بادام کا تیل جلد کو خُشک نہیں ہونے دیتا اورخُشک بالوں کو بھی ہائیڈریٹ کرتا ہے اسی لیے ساری دُنیا میں وہ لوگ جو کاسمیٹکس پروڈکٹس کا استعمال نہیں کرنا چاہتے وہ کاسمیٹکس کے متبادل کے طو پر بادام کا تیل استعمال کرتے ہیں بادام روغن میں شامل قُدرتی موئیسچرائزر خوبیاں خُشک اور حساس جلد کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے خاص طور پر سردیوں کی خُشک ہوا میں وہ جلد کو خراب نہیں ہونے دیتی اور تروتازہ اور توانا رکھتی ہے میڈیل سائنس کے مُطابق بادام روغن میں شامل وٹامن ای جلد کو سُورج کی تیز روشنی میں جلنے سے بچاتا ہے اور قُدرتی سن بلاک کا کام کرتا ہے یہ جلد پر پرنے والی جھریوں کو ختم کرتا ہے اور جلد پر عُمر کے اثرات کو چھپانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ایک تحقیق کے مُطابق بادام روغن جلد پر سٹریچ سے پڑنے والے داغوں کو ختم کرنے میں انتہائی مُفید ہے اور اکسیر کا درجہ رکھتا ہے خاص طورپر حاملہ خواتین کے پیٹ پر پڑنے والے داغ بادام روغن متواتر ملنے سے ختم ہوجاتے ہیں بادام کا تیل بازار میں ملنے والی بہت سی بیوٹی پروڈکٹس سے جہاں انتہائی سستا ہے وہاںیہ قدرتی ہے اور ہماری سکن کو قُدرت سے بہتر اور کوئی نہیں جانتا

کھانسی کے علاج کا انتہائی مجرب گھریلو نسخہ


بادام روغن استعمال کرنے کے طریقے
آپ بادام روغن کو کسی بھی موائسچرائزر لوشن کے نعم البدل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں خاص طورپر جسم کے وہ حصے جہاں زیادہ خُشکی ہوتی ہے (کہنیاں، پاؤں، گھٹنے وغیرہ) پر بادام روغن ملنا خُشکی سے نجات کا باعث بنتا ہےبادام روغن کو ایواکیڈو میں شامل کر کے پیسٹ بنا لیں یہ بالوں کا بہترین ماسک ہے جو بالوں پر لگانے سے بال چمکدار اور خُشکی سکری سے پاک ہوجاتے ہیں

ایسی غذائیں جو عمر سے پہلے بوڑھا کرتی ہیں


بادام روغن کو اگرکسی آئل کے ساتھ ملا کر جلد پر لگایا جائے تو یہ سونے پر سہاگے کا کام کرتا ہے اور جلد کو خاص طور پر چہرے کی جلد کو نرم ملائم اور توانا کر دیتا ہے چہرے کو دودھ میں کاٹم بھگو بھگو کر صاف کر لیں خیال رکھیں رگڑ نہ زیادہ ہلکی ہو اور نہ بہت زیادہ تیز بس درمیانی دباؤ رکھیں اب دو چائے کے چمچ نیم گرم بادام روغن میں چند قطرے عرق گلاب کے شامل کر کے ہلکا ہلکا مساج کے شکل میں پانچ منٹ تک ملیں اس طرح چہرے کی ورزش بھی ہو جائے گی اور چہرے کی جھریاں بھی آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گی خاص طور پر آنکھوں کے نیچے پڑ جانے والے حلقے اور جھریاں ختم ہو جائیں گی