ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر و چیئرمن بینیوولنٹ فنڈ بورڈ ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی زیر صدارت ان کے دفتر میں بینیوولنٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بورڈ کے ممبران ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری حضور بخش خاصخیلی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر پرائمری محمد رحیم سومرو، اکاؤنٹٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیس سمیع اللہ شیخ، میر تراب کے علاوہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر محفوظ علی سومرو اور انچارچ بینیوولنٹ فنڈ برانچ توفیق احمد میمن نے شرکت کی۔ اس موقع پر گریڈ ایک سے 15 تک کے سرکاری ملازمین کے ورثاء کیلئے جاری پرانے اور نئے ماہوار بینیوولنٹ فنڈ کے اخراجات کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلسل جاری پرانے 1205 اور نئے 119 جبکہ کل 1324 کیسز کی ادائگی کیلئے فی کیس 21000 روپے کے حساب سے ماہوار بینیوولنٹ فنڈ کی مد میں 2 کروڑ 78 لاکھ چار ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نئے موصول ہونے والے کیسس کی ماہوار جمع شدہ رقم اگر 21 ہزار روپے سے کم ہوگی تو اس کے مطابق ہی ادائگی کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و چیئرمن بینیوولنٹ فنڈ بورڈ غضنفر علی قادری نے بینیوولنٹ فنڈ برانچ کے انچارج کو سختی سے ہدایت کی کہ فوت ہونے والے سرکاری ملازمین کے ورثاء تک بینیوولنٹ فنڈ کی منظور شدہ رقم کی ادائگی کو صاف، شفاف اور ان تک رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ حقدار کو اپنا حق جلد سے جلد مل سکے ، اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں