قتل کے ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

0
38
multan air port

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان میٕں قتل کے ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ملتان ایئر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے کاروائی کی، ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کاروائی کے دوران قتل کے ملزم کی بیرون ملک بھاگنے کی کوشش ناکام بنائی،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق قتل کا ملزم سعودی عرب فرار کی کوشش کررہا تھاملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیا

دوسری جانب ایف آئی اے پشاور کی کارروائی ،ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی ہدایت پر ٹیم نے کارروائی کوتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ملزم سے پچپن لاکھ چودہ ہزار پاکستانی روپے برآمد۔مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے سائبرکرائم کوئٹہ کی کاروائی،خاتون کو بلیک میل و ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے وٹس ایپ کے ذریعے متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر شئیر کیں۔موقع پہ تلاشی کے دوران ملزم سے دو عدد موبائل فونز اور تین عدد سمز برآمد کرکی گئیں،ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،

کراچی ایئرپورٹ ،یو اے ای سے آنے والا مسافر گرفتار
ایف ائی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کاروائی ،یو اے ای سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ملزم عبدالرزاق پنجاب پولیس سنگین جرم میں مطلوب تھا۔ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں ایکٹیو تھا۔ملزم فلائٹ نمبر G9548 سے کراچی ائرپورٹ پہنچا تھا۔ملزم تھانہ مٹرو، وہاڑی پولیس کو مطلوب تھا ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علی مراد کی جانب سے امیگریشن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

کرائم ونگ کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھروسہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا 

26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور

کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

سائبر کرائم سرکل لاہور کی بڑی کاروائی ،بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان شہریوں کو مختلف نمبرز سے دھمکی آمیز کالز کر کے ہراساں کرتے تھے ملزمان کیش گین، واوو لون،کیو لون،کوئیک منی ان منی،ایزی منی،زوماٹو لون ایپس کے ذریعے شہریوں کو قرض فراہم کر رہے تھے۔

Leave a reply