بیرون ملک کتنے ہزار پاکستانی جیلوں میں ہیں؟ رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک مقیم 96لاکھ پاکستانیوں میں سے10ہزار289پاکستانی جیلوں میں تاحال قید ہیں، وزارت خارجہ نے تفصیلات قومی اسمبلی کے جمع کرادیں،بھارت کی جیلوں میں 572 پاکستانی مختلف کیسز میں قید ہیں، امارات میں 2ہزار 25، برطانیہ میں 300 پاکستانی جیلوں میں ہیں.
سعودی مخالف سرگرمیاں، جیلوں میں 73 پاکستانیوں سمیت 5201 افراد قید
وزارت خارجہ نے قیدیوں کی رہائی کے لیےسفارتخانوں کوسرکلرجاری کردیئے،آسٹریلیا میں250،چین 268اوریونان میں 617 پاکستانی قیدہیں،امریکامیں 109 پاکستانی دہشتگردی اور فراڈ کے کیسز میں قید ہیں،ایران میں غیرقانونی داخلے اور منشیات کے کیسزمیں134پاکستانی جیلوں میں ہیں،
حکومت نے گزشتہ سال4ہزار637پاکستانیوں کوبیرون مالک جیلوں سےرہاکرایا،گزشتہ سال بھارت نے 50 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا،سعودی عرب نےایک ہزار594،امارات نےایک ہزار873پاکستانیوں کورہاکیا
بھارت کی جیلوں میں مجموعی طور پر 572 قیدی ہیں،جن میں سے 210 ماہی گیر ہیں،