بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات ختم کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، وزیر خارجہ
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات ختم کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، وزیر خارجہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالہ سے ہمارا پیک ابھی نہیں آیا، پہلا کیس 26 فروری کو آیا تھا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے ساتھ معاشی چیلنج کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے،مشکل وقت میں بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ اچھا کردار ادا کیا حکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات ختم کرنے کے لئے کوششیں کررہی ہے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہزاروں پاکستانی موجودہ صورتحال کے باعث پھنسے ہوئے ہیں۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ ہم پی آئی اے کے علاوہ دوسری ائرلائن کی خدمات حاصل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا سکے – اس لیے ہم نے قطر ائرلائن کو بھی اجازت دی ہے۔ ہم کرونا وبا کے مقامی پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کوشاں ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کو سہارا دینے کیلئے، وزیر اعظم عمران خان نے ریلیف پروگرام 2020 کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے، عالمی سطح پر، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے قرضوں میں سہولت کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ مجھے بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اس مطالبے پر، عالمی برادری اور عالمی اداروں کی طرف سے، بہت مثبت ردعمل سامنے آیا ہے