اسلام آباد: دفاع پاکستان کونسل نے استحکام پاکستان کانفرنس میں قرار داد منظور کی ہے جس میں ملکی سالمیت کے ضامنوں کے ساتھ مکمل ، غیر مشروط یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : استحکامِ پاکستان اجلاس کے اعلامیے کے مطابق مولانا احمد لدھیانوی نے وارننگ دی ہے کہ معاملات ایوانوں میں طے کیے جائیں ، کوئی سڑکوں پر نکلا تو پھر دفاعِ پاکستان کونسل بھی سڑکوں پر نکلے گی مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ ان کی جماعت سڑکوں پر نکلی تو ممی ڈیڈی برگر کھانے والے راستہ نہیں روک سکیں گے۔

صدر نے عمل سے ثابت کیا وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں،وزیر اعظم

ہمارے ملک کواس وقت مختلف چیلنجزدرپیش ہیں،بیرونی دشمن کے ساتھ اندرونی سازشیں بھی ملک کوعدم استحکام کاشکارکررہی ہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھتاجا رہا ہے، اس عدم استحکام کا براہِ راست اثر زندگی کے تمام شعبوں پر منتقل ہو رہا ہے،سیاست دانوں کی غلطیوں کا خمیازہ عام شہری بھگت رہا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی و معاشی عدم استحکام پاکستان کی سالمیت کو خطرات سے دوچار کررہا ہے،معاشی بدحالی کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ قرضوں میں جکڑاہوا ہے چندارب ڈالرکے لیے آئی ایم ایف ہمیں ناک سے لکیریں نکلوارہاہے،دشمن عالمی طاقتیں پاکستان کی کمزورمعاشی حالت سے لطف اندوزہورہی ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نےحافظ قرآن اضافی نمبر کیس میں تفصیلی نوٹ جاری کر دیا

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمارے ملک کے چندکردار ان عالمی دشمن طاقتوں کے ہاتھ کاکھلونابنے ہوئے ہیں ،قوموں کی سیاسی و عسکری طاقت ان کی معاشی طاقت پر منحصر ہوتی ہے۔

دفاع پاکستان کونسل نے استحکام پاکستان کانفرنس میں قرار داد منظور کی ہے جس میں ملکی سالمیت کے ضامنوں کے ساتھ مکمل ، غیر مشروط یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سیاسی و مذہبی قوتیں اداروں کو متنازع بنانے سے گریز کریں، مقدس شخصیات کی حرمت سے متعلق قوانین کے خلاف سازشوں کا سدباب کیا جائےقرار داد میں کشمیر، فلسطین اور تمام مظلوم اقوام کے حق آزادی کی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ملکی سالمیت کے اداروں کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پاک افغان تعلقات کی کوششیں خطے کے امن وسلامتی کیلئے مفید اور ضروری ہیں۔

پارلیمنٹ کی قرار داد پاکستان کے آئین اور عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے،سپریم کورٹ

Shares: