کوئٹہ: بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر احمد شہزاد کا بلوچستان کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں شامل نہ کرنے کیخلاف آواز بلند کرنا خوش آئند ہے، بلو چستان کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ کسی سے کم نہیں ہے-

باغی ٹی وی: بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے چمن کےمقا می بے روزگار افراد کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت رجسٹرڈ افراد کو 20 ہزار روپے ماہا نہ فراہم کیے جائیں گئے کیونکہ حکومت کو چمن کے عوام کے مسائل کا ادراک ہے، رجسٹرڈ افراد کو میسج موصول ہو جائیں گے اور جو رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ چمن فٹبال اسٹیڈیم میں کاؤنٹر پر خود کو رجسٹرڈ کروائیں چمن کی مقامی آبادی کی مشکلات کا احساس ہے،جسے ہم ممکن طور پر کم کرنے کیلئے اقدا ما ت کر رہے ہیں۔

اکبر ایس بابر کا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اب تک 400 افراد رجسٹرڈ ہیں اور جو رہ گئے ہیں ان کو خود کو رجسٹرڈ کروانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے،بلوچستا ن کےعوام پاک فوج کےساتھ ہیں اور صوبےمیں لسانی قومی نفرت کو پھیلانے والوں کے خلاف ہیں، چیف آف آرمی اسٹاف کا کرسمس پر مسیحی برادری کو دیا جانا والا پیغام اچھا ہے ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

جوئے کمپنیوں کے اشتہارات نشر کرنے پر قانونی کارروائی ہو گی،پیمرا

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹر احمد شہزاد کا بلوچستان کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں شامل نہ کرنے کیخلاف آواز بلند کرنا خوش آئند ہے، بلو چستان کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ کسی سے کم نہیں ہے لیکن ان کو مواقع فراہم نہیں کیے جاتے بلوچستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ قومی کرکٹ بورڈ کا رویہ متعصبانہ ہے حالانکہ یہاں کےنوجوانوں کو موقع فراہم کرنا قومی بورڈ کی ذمہ داری ہے، قومی کرکٹر احمد شہزاد جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے اور یہاں نوجوان کھلاڑیوں کے کھیل سے متعلق مسائل حل کریں گے ۔

انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی مکمل

Shares: