اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے-

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ شمالی اور مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، کل بروز اتوار کے روز وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کےاوقات میں منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال،سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین، جوہرآباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غا زی خان اورگردونواح میں دھند اور سموگ چھا ئے رہنے کا امکان ہے-

سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

دوسری جانب گزشتہ روز لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پھر پہلے نمبر پر ہےلاہور میں 447 پارلٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے اور بھارتی دارالحکومت دہلی 403 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 740فیصد اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، لاہورمیں اسموگ بڑھنے کی وجہ بھی بھارت کی ماحولیاتی جارحیت ہے۔

میانوالی ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر بہادر فوج کو …

علاوہ ازیں پنجاب میں اسموگ کی وجہ سےمعمولات زندگی شدید متاثر ہونے لگے محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بھر میں اسموگ سے پھیلنے والی بیماری کے67 ہزار 708کیسز رپورٹ ہوئےطبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ سے بچنا ہے تو ماسک لازمی استعمال کریں، دمہ اور سانس کی دوسری بیماریوں میں مبتلا لوگ کم سے کم باہر نکلیں اور احتیاط کریں۔

فخر زمان نے خوبصورتی سے کھیلا، وہ آج اس نتیجے کے مستحق تھے،کیویز کپتان

Shares: