بیٹا مارتا ہے جبکہ بہو گالیاں دیتی ہے،70 سالہ بوڑھی ماں کی تھانے میں دہائی
قصور: ناخلف بیٹے اور بہو نے تھانے میں ماں سے معافی مانگ لی-
باغی ٹی وی : ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ماں اور ناخلف بیٹے و بہو کے درمیان غلط فہمی دور کروادی جس کے بعد بیٹے نے ماں کے قدموں میں گر کر معافی مانگی-
لاہور: منگیتر کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق:10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے علاقے سلامت پورہ کی 70 سالہ بیوہ ممتاز بیگم نے بیٹے اور بہو کے خلاف ڈی پی او قصور کو درخواست دی کہ بیٹا مارتا ہے اور گھر سے دھکے دے کر نکال دیتا ہے جبکہ بہو گالیاں دیتی ہے۔
ایس ایچ او بی ڈویژن ڈاکٹر ذوالفقار نے بوڑھی ماں کی درخواست پر بیٹے اور اس کی بیوی کو تھانہ میں طلب کیا تو بیٹا بیوی بچوں سمیت تھانے آ گیا جہاں ماں کے قدموں میں گر کر معافی مانگی ماں نے بیٹے کو معاف کردیا-
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں 12 ویں جماعت کے طالب علم نے اپنی ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے لاش کو کمبل میں لپیٹ کر ٹن کے ڈبے میں بند کردیا۔
5 ماہ میں 7 شادیاں کرنے والی پھولن دیوی گرفتار
راجستھان کے گاؤں سیملیہ میں بالارام نامی شخص کام سے گھر لوٹا تو اہلیہ کو غائب پایا۔ بیٹے نے بتایا کہ ماں کھیت گئی تھی اور اب تک لوٹی نہیں۔ جس پر باپ نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے بیٹے سے سختی سے پوچھا تو اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ماں نے میری پسندیدہ بکری کو فروخت کردیا تھا جب کہ میں نے بہت منع کیا تھا۔ وہ میری محبوب بکری تھی جس پر مجھے غصہ آیا اور میں نے ماں کو مار دیا۔
ملزم نے پولیس کو مزید بتایا کہ میں گھبرا گیا تھا اس لیے لاش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کی لیکن پکڑا گیا۔ پولیس نے لاش برآمد کرلی اور قتل کا مقدمہ درج کرکے سفاک بیٹے کو بچوں کی جیل منتقل کردیا۔