بیٹی بیمار، اہم شخصیت کو عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں رکن صوبائی اسمبلی ،سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بیرون ملک سفر کی اجازت کی درخواست منظور کر لی گئی
عدالت نے کہا کہ فریال تالپور25 لاکھ روپے زرضمانت کے عوض بیمار بیٹی سے ملنے کیلئے برطانیہ جاسکتی ہیں،وکیل نے عدالت میں کہا کہ رکن سندھ اسبلی فریال تالپور پر صرف 3 کروڑ روپے کا الزام ہے،نیب حکام نے عدالت میں کہا کہ فریال تالپور تیمار داری کیلیے ایک بار ضمانت جمع کرا کے جاسکتی ہیں وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم ہو گئی، سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ تاخیری ہتھکنڈے استعمال نہ کریں ،جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ طویل عرصے سے پیش ہورہے ہیں، جانتے ہیں تاخیر برداشت نہیں، عدالت نے آج کے حکمنامے کی نقول سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی طور پر بھجوانے کی ہدایت کی ،رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا کہ بیٹی برطانیہ میں زیر تعلیم ہے،طبیعت ناساز ہے،بیرون ملک بیٹی کی عیادت کے لئے جانے کی اجازت دی جائے،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فریال تالپور کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی
واضح رہے کہ فریال تالپور کے خلاف نیب کے کیسز چل رہے ہیں، فریال تالپور کونیب نے گرفتار بھی کیا تھا وہ جیل میں رہیں بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہائی دی، فریال تالپور کے خلاف نااہلی کیس بھی چل رہا ہے ،نااہلی کیس کے خلاف فریال تالپور نے درخؤاست دائر کر رکھی ہے، سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ افضل کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کھول دیا دونوں ایم پی ایز کی عدم پیری پر خود الیکشن کمیشن بھی پہلے درخواست خارج کر چکا تھا، آٹھ فروری کو دوبارہ درخواست آنے پر الیکشن کمیشن نے کیس دوبارہ کھول دیا الیکشن کمیشن کو آٹھ فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر کارروائی سے روکا جائے ، آصف زرداری کی بہن ہوں، سیایسی مخالفین بے بنیاد کیسز میں پھنسا رہے ہیں،دونوں ایم پی ایز نے پہلے میری نااہلی کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست دی تھی،دونوں ایم پی ایز کی درخواست اسپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کر دی تھی ،الیکشن کمیشن اسپیکر سندھ اسمبلی کے فیصلے کیخلاف درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
نشہ نہ ملا تو سفاک باپ نے چھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے
قانون کے پیچھے مت چھپیں، فریال تالپور نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس
شہری کو کتے نے کیوں کاٹا؟ دو اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت
کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت
لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت
شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟
بلاول کے لاڑکانہ میں 5 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا
کتے کے شہری کو کاٹنے پر رکنیت معطل کیوں؟ فریال تالپور عدالت پہنچ گئی