بیت اللہ محسود سے کیا تعلق تھا؟ مولانا جواب دیں

0
60

بیت اللہ محسود سے کیا تعلق تھا؟ مولانا جواب دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام ف کے دھرنے کا دوسرا روز ہے، آزادی مارچ کے شرکا نے پشاور چوک پر ڈیرے ڈال لئے، اسلام آباد کی بیشتر سٹرکیں بند جبکہ ریڈ زون مکمل سیل ہے،

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے کہا ہے کہ بیت اللہ محسود،حکیم اللہ محسود سے فضل الرحمان کا کیا تعلق تھا؟ خواتین ،اینکرز رپورٹرز کو دھرنے کی کوریج کی اجازت نہیں ،

آزادی مارچ،15 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ اور آئے کتنے لوگ؟ مولانا رات بھر سو نہ سکے

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن بحال کرنا چاہتا ہے، طالبان کے جھنڈے آزاد ی مارچ میں آنا بہت حیرت کی بات ہے ،بھارتی میڈیا مارچ کو بہت کوریج دے رہاہے،ایسا لگتا ہے حلوہ مارچ نہیں عمران خان مخالف آر ایس ایس مہم ہے.

آزادی مارچ میں افغان طالبان بھی پہنچ گئے….خبر نے کھلبلی مچادی، ن اور پی پی پریشان

فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب کی موجودگی میں فضل الرحمنٰ صاحب سے سوال بنتا ہے کہ بے نظیر بھٹو سمیت سینکڑوں پاکستانیوں کی شہادت کے ذمہ دار بیت اللہ محسود اور حکیم اللہ سے ان کا کیا تعلق تھا؟ کیا بیت اللہ جے یو آئی وزیرستان کا امیر نہیں تھا؟ ایک تماشا برپا ہے جمہوریت کے نام پے۔

غیرت مند انسان اللہ کے سوا کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا،وزیراعظم

آزادی مارچ،15 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ اور آئے کتنے لوگ؟ مولانا رات بھر سو نہ سکے

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز بلاول، شہباز شریف، اسفند یار ولی و دیگر نے جلسے سے خطاب کیا تھا .جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو ملک کے غریب عوام کیساتھ کھیلنے کی مزید اجازت نہیں دی جا سکتی، بہت مہلت دیدی، اب انھیں جانا ہوگا۔

آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

تحریک انصاف نے بھی آج پارٹی اجلاس طلب کر لیا ہے، رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا، اگر آزادی مارچ کے شرکاء نے حکومتی معاہدے کی پاسداری کی تو سب کچھ ٹھیک رہے گا لیکن اگر خلاف ورزی ہوئی تو پھر قانون کا استعمال ہو گا، وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز کہہ چکے ہیں کہ دھرنے والے بیٹھے رہیں کھانا ختم ہو گا تو بھجوا دوں گا لیکن این آر او کسی صورت میں نہیں دوں گا.

Leave a reply