بہاولنگر میں سفاک بیٹے نے باپ کو سر بازار چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق قتل کی واردات پرانی سبزی منڈی کے قریب بھرے بازار میں پیش آئی، ملزم نے پے در پے چھری سے باپ پر وار کئے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد جمیل موقع پر ہی دم توڑ گیا، باپ کو قتل کرنے کے بعد ملزم بابر نے تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی، تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔
دوسری جانب لاہور میں قتل کے الزام میں خاتون ٹک ٹاکر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر نے 2 سال قبل ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا تھا جس کے بعد ملزم رضوان ملک چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، ملزم رضوان علی کو واقعے کے 2 سال بعد مسقط سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔