لاہور: ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو آج تک مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا اگر مرد دوسری شادی کرلے تو ظالم اور اگر عورت اپنی زندگی کو ایک دوسرا موقع دیتے ہوئے دوسری شادی کرلے تو معیوب سمجھا جاتا ہے،تاہم اکثر واقعات میں سنا جاتا ہے کہ اولاد اپنے باپ کی شادی کرواتی ہے مگر نوجوان بیٹے نے زبردست اقدام کرتے ہوئے اپنی ماں کی شادی کروادی۔

باغی ٹی وی:انسٹاگرام پر لاہور سے تعلق رکھنے والے عبدالاحد نے والدہ کی شادی کروانے اور والدہ کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔

ان کی جانب سے والدہ کی شادی کی شیئر کردہ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ والدہ نے 18 سال تک ان کا خیال رکھا، ان کی بہتر پرورش اور تعلیم کی خاطر اپنی زندگی کو غیر اہم کیا اور اب جب وہ ذمہ دار ہوچکے ہیں تو ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ والدہ کو ان کی مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دیں۔

مریم نواز کے خوبصورت انداز،ایک بار پھر سوشل میڈیا کو ہائی جیک کر لیا

عبدالاحد کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں والدہ کے ہمراہ نکاح کے وقت بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ وہ والدہ کے ساتھ شادی کی دیگر رسومات بھی دکھائی دیے بعد ازاں انہوں نے دلہن کے روپ میں والدہ کی تصویر اپنے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کی تعریفیں کیں۔

عبدالاحد نے والدہ کی شادی کروانے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ اتنے سارے لوگ ان کے فیصلے پر اتنا اچھا رد عمل دیں گے۔

بھتیجے کی شادی پر پہنےبھارتی ڈیزائنر کے تیار کردہ مریم نواز کے جوڑے کی قیمت کتنی؟

اس سےقبل بھی سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون کی دوسری شادی کے چرچے ہو ئے تھےجو کم عمری میں ہی سنگل مدر بن گئیں اور اپنے 2 بیٹوں کو اکیلے پال کر انہیں جوان کردیا اور ان کی بہترین پرورش کی،ایسے میں بیٹوں نے بھی ماں کے اکیلے پن کا احساس کرتے ہوئے خود اپنی ماں کی دوسری شادی کروائی اور اسے زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کا ایک اور موقع فراہم کیا۔

سوشل میڈیا پر جب سے یہ تصاویر سامنے آئیں تو صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے گئے لوگوں نے ان جوان بیٹوں کو خوب سراہا جو اپنی ماں کی دوسری شادی پر بےحد جذباتی دکھائی دے رہے تھے اور انھوں نے کسی کی پروا نہ کرتے ہوئے یہ مثبت فیصلہ کیا۔

سابق کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے

سوشل میڈیا پر اس خوبصورت خاندان کی والدہ کے نکاح کے موقع پر کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل ہو ا جو نہ صرف مثال بنا بلکہ لوگوں کو ایک جذباتی پیغام بھی دیا کہ اگر کسی بھی وجہ سے والدہ اکیلی پڑ جائے تو اسے بھی نوجوان بیٹے ہونے کے باوجود دوسری شادی کا حق ہے اور اس کی خوشی کیلئے بیٹوں کو معاشرے کے بنائے گئے عجیب و غریب رواج اور اصولوں کو توڑ کر اسے زندگی میں ایک دوسرا موقع ضرور فراہم کرنا چاہیے۔

متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کا شراب کا دھندہ

Shares: