قصور
تھانہ منڈی عثمان والا کی حدود پیال خورد میں قبضہ مافیا بے لگام ،بیوہ خاتون کی زمین پر قبضہ کرنے اور پانی والا کھال ختم کر دیا،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور کا تھانہ منڈی عثمان سکنہ شیخ حماد کہنہ کی رہائشی شمیم بی بی بیوہ دلاور حسین قوم آرائیں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام نظر آتا ہے
شمیم بی بی جو کہ شیخ عماد میں رہتی ہے اسکی وراثتی زمین علاقہ تھانہ منڈی عثمان والا پیال میں ہے
جس کا پچاس سال سے قائم پانی والا کھال ملزمان نے بغیر کسی عدالتی حکم اور یا ریونیو رپورٹ کے، ہل چلا کر ختم کردیا اور زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے
خدشہ ہے کہ ملزمان بیوہ کی زمین ہتھیانا چاہتے ہیں اس لئے کبھی پانی بند کرتے ہیں کبھی راستہ بند کرتے ہیں کبھی قبضہ کرتے ہیں جبکہ بیوہ عورت دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک گئی ہے
اہلیان علاقہ و بیوہ خاتون نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او قصور عیسیٰ خان سے نوٹس لیکر کھال بحال کرنے اور وراثتی زمین کو تحفظ فراہم کرنے اور ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Shares: