بھارت میں گوگل پر ایک ہفتہ میں دوسری بار جرمانہ عائد

0
116

نئی دہلی: مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے سرچ انجن گوگل کی من مانی کو روکنے کے لیے ایک بار پھر جرمانہ عائد کیا ہے-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق گوگل کو پلے اسٹور کی پالیسیوں میں اپنی غالب پوزیشن کا غلط استعمال کرنے پر مسابقتی کمیشن نے 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز (24 ارب 59 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا جرمانہ کیا ہے۔

ویڈیو شئیرنگ ایپ یو ٹیوب میں نئے فیچرز کا اضافہ

اکتوبر کے مہینے میں یہ دوسرا موقع ہے جب بھارت میں گوگل پر اس طرح کی کاروائی کی گئی ہے اس سے قبل سی سی آئی کی جانب سے تقریباً ر 16 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

اس طرح گوگل پر اب تک تقریباً 2700 کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا جا چکا ہے۔ یہ کاروائی اینڈرائیڈ موبائل ڈیوائس سیگمنٹ میں اس کی مضبوط مارکیٹ پوزیشن کا غلط استعمال کرنے کے لیے کی گئی۔ اس کے علاوہ، سی سی آئی نے معروف انٹرنیٹ کمپنی کو غیر منصفانہ تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کی ہدایت کی تھی۔

سی سی آئی نے گوگل کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ ایپ ڈویلپرز کو تھرڈ پارٹی بلنگ یا پیمنٹ سروسز تک رسائی سے نہ روکے وہ ایک مقررہ وقت کے اندر کام کرنے کے طریقے پر نظر ثانی کرے۔ سی سی آئی کے پہلے ایکشن پر سرچ انجن گوگل کا ردعمل بھی آیا۔

کمپنی نے کہا تھا کہ سی سی آئی کا فیصلہ ہندوستانی صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

استعمال کرنے والوں کیخلاف پوری دنیا میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ

یہ ان ہندوستانیوں کے لیےسنگین سیکورٹی خطرات کے مواقع پیش کرتا ہےجواینڈرائیڈ کے سیکورٹی فیچرزپرانحصار کرتے ہیں اس فیصلے سے ہندوستانیوں کے موبائل آلات کی قیمت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے اس کے ساتھ ہی گوگل نے فیصلے پر نظرثانی کی بات کی تھی۔

گوگل کے ایک ترجمان نے نئے جرمانے پر کہا کہ اخراجات کو کم رکھ کر ہمارے ماڈل نے بھارت میں ڈیجیٹل انقلاب کے حوالے سے مدد فراہم کی اور کروڑوں شہریوں تک اسے توسیع دی گئی۔

ترجمان کے مطابق ہم اس فیصلے کا جائزہ لے کر مزید اقدامات کا تعین کریں گے س فیصلے کے خلاف گوگل کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

سی سی آئی نے 199 صفحات کے فیصلے میں گوگل کو 3 ماہ کے اندر تبدیلیوں کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ کمپنی کی جانب سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے مسابقتی کمیشن نے اس حوالے سے 2020 میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور شکایت کرنے والے فرد کی شناخت کو چھپایا گیا۔

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

Leave a reply