بھارت میں جاری کسانوں کا احتجاج: فنکاروں کو بھارتی شہریت ثابت کرنا پڑ گئی

بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت بالی وڈ اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کو مہنگی پڑگئی۔

باغی ٹی وی : بھارت میں کسان بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ متنازع قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور کئی روز سے دارالحکومت دہلی کی سرحدوں پر دھرنے دیے بیٹھے ہیں دھرنوں کے دوران ٹھنڈ کے باعث کئی کسان جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی معروف شخصیات کی جانب سے بھی کسان احتجاج کی حمایت اور مخالفت کا سلسلہ جاری ہے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکاروں گپی گریوال ودیگر بھی سامنے آ ئےاور انہوں نے اپنے فن کے ذرہعے بھارتی کسانوں کی‌آواز بھارتی سرکار اور دہلی کے ایوانوں اور پوری دنیا تک پہنچائی-

بالی وڈ کے اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرنے والوں میں سے ایک ہیں اور اسی وجہ سے اداکارہ کنگنا رناوت کی ان سے سوشل میڈیا پر نوک جھونک ہوچکی ہے۔

دلجیت کو سوشل میڈیا پر کسان احتجاج کی حمایت کے باعث شدیدتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کی شہریت پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔

بھارتی اداکار نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے بھارتی وزرات خزانہ کی جانب سے جاری انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرادیا ہے۔


اداکار نے پنجابی زبان میں لکھا ہے کہ آج حالات یہ بن گئے ہیں کہ اپنے آپ کو بھارت کا شہری ثابت کرنے کیلئے ثبوت دینا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے لکھا اتنی نفرت نہ پھیلاؤ دوستو ، ہوا میں تیر نہیں چلاتے ادھر ادھر بھی لگ جاتا ہے-


گلوکار نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ "اس عظیم قوم کی تعمیر میں تعاون کے اعتراف میں” انہوں نے پنجابی میں لکھا کہ ٹوئٹر میں بیٹھ کے خود کو دیش بھگت بتانے سے آپ دیش بھگت نہیں بن جاتے اس کے لئے کام کرنا پڑتا ہے-

دلجیت دوسانجھ گلوکار بھی ہیں اور متعدد سپر ہٹ گیت گاچکے ہیں جبکہ وہ پنجابی فلموں کے علاوہ بالی وڈ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

دلجیت نے بالی وڈ میں ’اڑتا پنجاب‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا۔

بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی : سدھو موسیٰ والا کا نیا گانا ‘پنجاب’ ریلیز ہوتے ہی مقبول

بھارت: مودی حکومت کے خلاف کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکار بھی میدان میں کود پڑے

بھارت: کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی گلوکارگپی گروال کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

Comments are closed.