حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ وہ نامور رہنما بھارتیوں کے سامنے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے۔
باغی ٹی وی : مشعال ملک نے ٹوئٹر پر یاسین ملک کے ہمراہ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے اور نہ ہی ہاریں گے، یاسین ملک دھرتی کا بیٹا ہے جب تک آسمان نہ ہل جائے، ہر کشمیری اور پاکستانی یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کرتا رہے آزادی کی جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی۔
We will never give in nor give up! Yasin Malik is the son of the soil. #ReleaseYasinMalik Every Kashmiri& Pakistani Shout Free Yasin Malik till the skies shake! The iconic leader will never beg 4 life be4 Indians nor surrender.struggle 4 Azadi will continue till r last breath pic.twitter.com/IbiuFbARv4
— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) May 25, 2022
انہوں نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے یاسین ملک کو دہشت گرد کہاگیا، ہم بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے سے بیٹھ نہیں جائیں گےہم آزادی جدوجہد جاری رکھیں گے ،صدی میں یاسین ملک سے زیادہ بہادر شخص نہیں دیکھا،میں اور بیٹی ہم سب آزادی جدوجہد آزادی کے مقصد کے لیے تیار ہیں، ہمیں موت سے ڈر نہیں ،جو کچھ کرنا ہے کرلیں،ہم انصاف کے لیے عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکٹائیں گے –
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ میں زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا، یاسین ملک نے کہا انٹرنیشنل قوانین پر عمل کر تا ہوں،کیا وجہ ہے کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں جانے سے روکا جاتا ہے،یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانا انصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، یہ صرف کشمیریوں کی بات نہیں، ہم سب جدوجہد میں آگے جائیں گے-
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کے بعد انہوں نے ساری حریت کانفرنس کو ختم کرنا ہے،میں مطالبہ کرتی ہوں کہ دنیا کو نریندر مودی کا چہرہ دکھایا جائے،مقبوضہ کشمیر میں لوگ خون کے آنسو رو رہے ہیں،تحریک آزادی کو دبانے کے لیے نام نہاد آپریشنز کیے جارہے ہیں ،تحریک کو بھارت دہشتگردی سے منسوب کرتا ہے جو غلط ہے،ہندوستان کشمیر کی تحریک دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکا-