چارسدہ: ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، دوہرے قتل کیس میں ملوث ملزم ایک گھنٹہ کے اندر اندر گرفتار،ملزم نے اپنے بھائی اور بھابی کو قتل کیا تھا،

25جنوری 2023کومدعی شمشاد ولد فضل کریم نے تھانہ سٹی میں اپنی بیٹی اور داماد کی قتل کی رپورٹ عثمان ولد صراف سکنہ جبہ کورونہ چلغزے کے خلاف درج کی وجہ عناد گھریلو ناچاقی بتائی، مدعی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوہرے قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ نذیر خان نے ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان اور ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان کو فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے،ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹہ کے اندر اندر ملزم عثمان ولد صراف سکنہ جبہ کورونہ چلغزے کو گرفتار کرکے الہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا، گرفتار ملزم نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنے بھائی اور بھابی کو قتل کیا،ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیاہے،

کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان نے تھانہ بٹگرام کو سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف ،تین پستول اور کارتوس برآمد کرلیے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

Shares: